ایڈ جیکٹیو کس طرح کے ہوتے ہیں۔

 

ایڈجیکٹیو :

 

اسم صفت کا تعلق گرامر کی ان اقسام میں سے ہےجسےپارٹ أف سپیچ (قواعدی اجزائے کلام) کہا جاتا ہے۔ 

جملوں کے اندر محتلف اجزاء کو بیان کرنے کے لیے  استعمال ہوتے ہیں ۔

اسم صفت ایسا لفظ ہے جو اسم ضمیر  یا اسم کے  مفہوم میں ا ضافہ کرتا ہے۔ یہ مقدار، حالت، خصوصیات کو جملو میں بیان کرتا ہے۔

ایڈجیکٹیو کو اردو میں اسم صفت کہا جاتا ہے۔ اسم صفت اضافہ معلومات دیتا ہے جس سے جملے مختلف چیزوں کی وضاحت بہتر ہو جاتی ہے۔

ایڈجیکٹیو عام طور پر اسم یا اسم ضمیر سے پہلے آتاہےجس کو یہ بیان کرتا ہے۔

جملے کو بیانیہ اور شناختیی لفاظ میں بیان کرتا ہے۔

یہ ایک خوبصورت پرندہ ہے۔
عالیہ ایک ذہین لڑکی ہے۔
کراچی ایک بڑا شہر ہے۔
وہ ایک شرارتی لڑکی ہے۔
علی ایک خوبصورت نظم لکھتا ہے۔
وہ قدآور ہے۔
یہ بات ٹھیک ہے۔
اس نے مجھے پیسے دے۔
وہ ہمیشہ کلاس میں پچھے رہ جاتی ہے۔
ان فقرات میں خوبصورت، ذہین بڑا، شرارتی قدآور اسم صفت ہیں۔

Read more

 

اقسام ایڈجیکٹیو کی

ان اقسام کی مدد سے ہم جملوں کے اندر اسم صفت کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں۔ اسم صفت کی مختلف اقسام ہیں جن کو خصوصیات اور اس کے علاوہ صفات پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ اہم اقسام یہ ہیں۔

اسم صفت ذاتی یا تفصیلی:
کسی شخص،چیز یا جگہ کی خوبی یا خومی کو اسم صفت ذاتی میں بیان کیا جاتا ہے مثلاً
چھوٹا، اچھا، بڑا، خوبصورت، عقلمند اور خوبصورت وغیرہ۔
حنا ایک خوبصورت لڑکی ہے۔
حسن ایک بڑی کار چلاتا ہے۔
وہ عقلمند انسان ہے ۔

اسم صفت مقداری:
یہ اسم جملوں کے اندر شے کی مقدار کو بتاتا ہے۔ صفت مقداری چیز کی کمی کو یا چیز کی زیادہ مقدار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ جیسے کچھ، کم، تھوڑا، زیادہ، بہت، بھرپور ، معمولی وغیرہ
اس کے پاس کھانے کو بہت ساری چیز یں ہیں۔
تمہارے دوست کے پاس کچھ کتابیں ہیں۔
مہربانی کرکے مجھے تھوڑا سا دودھ دے دیں۔
صفت شمار:

جو چیزوں یا آدمیوں کی تعداد بتائے اسے اسم صفت شمار یا پھر اسم صفت عددی کہتے ہیں۔
مثال : ڈبل، چند، سنگل، دو، پہلا، دوسرا، ایک، دو وغیرہ۔
کچھ جانور ٹھنڈا پانی پسند کرتے ہیں۔
چار بکریاں میدان میں ہیں۔
کو ئی بھی قلم گزاہ کر ے گا۔
اسکے پاس چند کپڑے ہیں۔
ہا تھ میں پا نچ انگلیاں ہوتی ہیں۔
صفت نسبتی

یہ اسم صفت اسم معرفہ سے بنتے ہیں جو دو چیزوں کے درمیان تقابل کو ظاہر کرتا ہے۔
مثال  : انڈیا سے انڈین، پاکستان سے پاکستانی ، بدتر، بہتر وغیرہ
پڑھائی میں حسین ، حسن سے بہت اچھا ہے۔
پاکستان بدترین معاشیات کا شکار ہے۔
وہ انڈین کھاڑی ہے۔
وہ ایک انگریزی افسر ہے۔

اسم صفت اشارہ:

کسی شخص  یا شے  جس کے بارے میں بات ہو رہی ہو اس کی طرف اشارہ کرتے ہیں صفت اشارہ اسم  ضمیر اشارہ کی جسے ہوتے ہیں مثلاً
This, those, that, these
یہ ایک موبائل ہے
وہ کمپوٹر ہے۔

اسم صفت استفہام
سوات پو چھنے کے لیے اس اسم کا استعمال کرتے ہیں۔
What, which, whose, where
ہم کہاں جائیں گے۔
یہ کس کا قلم ہے۔
کیا ہو رہاہے۔
اسم صفت ملکیتی:
اس اسم کا استعمال شے کی ملکیت کو ظاہر کرتا ہے۔
وہ تمہاری بہن ہے۔
میری کتاب یے۔

اسم صفت تاکیدی:
ایسے الفاظ جو کسی کام کے کرنے پر زوردیں۔
وہ اپنی استاد آپ ہے۔
یہ وہی ہے جو تم چاہتے ہو۔

اسم صفت استعجاب:
لفظ کیا کو  استعجابیہ جملوں میں بعض دفعہ استعمال کیا جاتا ہے
کیسی بیوقوی ہے۔
کیا لکھتا ہے۔

استعمال ایڈجیکٹیو کا

مختلف طریقوں سے اسم صفت کو استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی نام کی َکیفیت کو بیان کرتا ہے۔ اس کیفیت میں مقدار، حالت اور خاصیت وغیرہ شامل ہو تی یے۔ مزید صفت کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ایک صفت کا اسم کے استعمال ہونا۔صفت کا فعل کے ساتھ استعمال ہوتا-خاصیت کو بتانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مثلاً
وہ ایک خوبصورت منظر ہے۔یہ بہادر لیڈر ہے۔کسی طرح کی حالت کو بتانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جسےکہ
یہ کپڑے پرانے ہیں۔
دریا بہت گہرا ہے۔جملوں کے اندر مقدار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مثلاًمیرے پاس دو موبائل ہیں۔اس میں بہت کھانا ہے۔کیفیت کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔وہ اداس ہے۔۔وہ ناراض ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسم صفت اسم کے بارے میں اور زیادہ معلومات فراہم کرتا ہے۔

visit website

 

یہ طریقے جملوں کی اندر مختلف انداز کے الفاظ بنا نے میں ہماری مدد کرتے ہیں جو جملوں کی خصوصیات کو ظاہر کرتے ہیں ان کے اور بھی طریقے ہو سکتے ہیں جو الفاظ اور حالات پر منحصر ہوتے ہیں دیکھتے ہیں اسم صفت کی کچھ مزید مثالیں  آپ کے پاس ایک پیاری شرٹ ہے۔اس نے گہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔تمام پالتو پرندے مر چکے ہیں۔یہ دونوں بھائی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔یہ کام بہت مشکل ہے۔ہمشہ جلدی سویا کرو۔یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔تمام بچے کلاس سے باہر ہیں۔سوال بہت پچیدہ ہے۔میں تیز سائیکل چلاتی ہوں۔جملوں میں اسم صفت بنانے کا مقصد اس جملے میں موجود اسم(نام) کی حالت کو بیان کرنا ہے۔ پھر اس طرح یہ جملے کی وضاحت کو بڑھانے میں مدد کرتاہے اور پڑھنے والے کو اسم صفت کے مطالق زیادہ سے زیادہ معلومات مہیا کرتا ہے

بچوں میں کب کروائیں۔ 

اسم صفت کا استعمال بچوں میں مختلف چیزوں کی مقدار، صفات اور ان کی خصوصیات کو بیان کرتا ہے اسم صفت کے جملے بنانے سے پہلے بچوں میں سب سے پہلے ناون کے بارے میں بتایا جاے۔ کلاس میں بچوں سے ناون کا موازنہ کروائیں کیونکہ اسم صفت کے استعمال کے وقت یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ہمیں پتہ ہو کہ وہ ناون کے بارے میں کیا کون سی اور کس طرح کی معلومات دے رہا ہے اسم صفت سے بچے رنگوں کی وضاحت کر سکتے ہیں۔ سائز اور شکل کی وضاحت کے لیے اسم صفت کا استعمال بچوں کو بتایا جائے۔ صف کے استعمال سے بچے احساسات اور مزاج کی وضاحت کو سمجھ سکتے ہیں۔ اگر بچے اسم صفت کا استعمال سکھ جا ئیں تو وہ دو چیزیں کے درمیان آسانی سے موازنہ کر سکتے ہیں۔ یہ اسم بچوں کو اپنی بات مفصل طریقے سے بیان کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ یہ زبان کے استعمال کو بھی بہتر بناتاہے۔ مزید یہ کہہ سکتے ہیں کہ اسم صفت کا استعمال بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔۔

Leave a Comment