: ایمپیر یٹیو سنٹینس
ایسے سنٹینس جو کسی کو درخواست، نصیحت یا حکم دیتے ہیں۔
یہ سنٹینس سبجیکٹ کے اندر موجود ہوتے ہیں اور ہمیشہ سننے والے کو مخاطب کیا جاتا ہے۔
اصل میں ان سنٹینسز کا مقصد خاص کام کو کرنے کی ہدایت دینا ہوتا ہے۔
ایمپیر یٹیو سنٹینس کو اردو میں انشائیہ جملے کہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان جملوں کو امرنہی کے فقرات بھی کہتے ہیں۔ ایسے جملوں میں (تم) کو سبجیکٹ کے طور پر استعمال نہیں کرتے بلکہ اسے جملے کے اندر سمجھا جاتا ہے۔
سادہ الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہی ہیں ان جملوں میں ہم کسی کو مشورہ، درخواست یا پھر حکم کر سکتے ہیں۔
انشائیہ جملوں کے اندر فاعل تو ہوتا نہیں بلکہ بات مفہوم کے اندر پو شیدہ ہوتا ہے۔ انشائیہ جملے کو ورب سے شروع کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر
محنت کو تم پاس ہو جاو گے۔
اپنی صحت کا خیال رکھا کرو۔
جلدی سویا کرو۔
برائے مہربانی خا موش ہو جاو۔
دفع ہو جاو۔
کھانا گرم کرو۔
پانی لاو۔
وضاحت ایمپیر یٹیو سنٹینس کی
انشائیہ جملے ایسے فقرات ہیں جو حکم درخواست یا نصیحت کو بیان کرتے ہیں ان جملوں کا مقصد مخاطب کو کام کرنے کے لیے متحرک کرنا۔ اس طرح کے سنٹینسز میں سبجیکٹ نہیں ہوتا کیونکہ کہ اس میں ہم مخاطب کی بات کو سمجھتے ہیں۔
انشائیہ جملی کی اندر سبجیکٹ نہیں ہوتا۔ مثلاً
(تم) چب رہو۔
(تم) میرے جوتے صاف کرو۔
(تم)دروازہ کھول دو۔
یہاں تم کو مخاطب سمجھا جاتا ہے
انشائیہ جملے کا آغاز ورب سے کیا جاتا ہے۔ مثلاً
کھانا کھاو۔
ہمیشہ سچ بولو۔
خاموش رہو۔
یہاں آو۔
اقسام ایمپیر یٹیو سنٹینس کی
ان جملوں کی اقسام درج ذیل ہیں۔
آرڈر
کسی کام کو کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ مثلاً
کھڑی بند کر دو۔
دروازہ کھول دو۔
مجھے پانی کا گلاس دو۔
میرے لیے کھانا بناو۔
گاڑی چلاو۔
اپنی کاپیاں ا ٹھاو۔
کمپوٹر بند کرو۔
بو لتے رہو۔
گھر صاف کرو۔
درخواست
کسی کام کو کرنے کے لیے چھے انداز میں درخواست کی جاتی ہے۔ مثلاً
مہربانی کر میری کتاب دے دو۔
براہ مہربانی میری بات سنو۔
مہربانی کرم کے میرے لیے شربت بناو۔
مہربانی کر کے مجھے میری کتاب دے دیں۔
برائے مہربانی کر کے خاموش رہیں۔
مشورہ
کام کرنے کے لیے کسی کو مشورہ یا نصحت دی جاتی ہے۔ مثلاً
وقت پر کام کرنا چائیے۔
وقت پر اٹھا کرو۔
صحت کا خیال رکھو۔
جھوٹ نہ بولا کرو۔
مشکلات سے مت گھبرایا کرو۔
کام کرتے ہوے وقفہ لے لیا کرو۔
دعوت
ان جملوں کے اندر کسی کو مدعو کرتے ہیں۔ مثلاً
آئیں ہمارے ساتھ کھیلے۔
گھر کھانے کے لیے تشریف لائیں۔
مہربانی کرکے ہمارے پروگرام میں شرکت کریں۔
میری سالگرہ کی تقریب میں مدعو کیا جاتا ہے۔
تنبیہ
اس طرح کے جملوں کی اندر نقصان یا پھر خطرے کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔مثال کے طور پر
خبردار! یہ کام نہ کرنا۔
احتیاط کریں، گرم پانی ہے۔
آگے نہ جانا، راستہ خطرناک ہے۔
احتیاط کریں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں۔
زہر یلے کیڑوں سے بچا کرو۔
مزیدیہ کہ انشائیہ جملے سبجیکٹ کو حذف کر کے حکم دیتے ہیں۔
Please stand up
Please be quite
اس طرح کے جملوں میں فاعل یعنی کے یو(تم) حذف
ہوتا ہے
انشائیہ جملوں کے نکات
انشائیہ جملوں کے نکات میں شامل ہے۔
یہ جملے ایک فکر ے یا پھر ایک موضوع کو بیان کرتے ہیں۔
اس طرح کے جملوں میں فعل ہوتا ہے جو حرکت کو بتاتا ہے۔
اس کے علاوہ جملے میں چیز یا کوئی شخص موجود ہوتا ہے جس پر کام کیا جاتا ہے۔
بعض اوقات جملے میں شخص یا پھر چیز ہو تو افعال متاثر ہوتا ہے۔
انشائیہ جملے زمانے کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں جس میں مستقبل، موجودہ وقت یا پھر گزار ہو وقت شامل ہوتا ہے۔
یہ سنٹینسز زمانی کیفیت کو بھی بیان کرتے ہیں کسی کام کا مکمل ہونا یا نہ مکمل ہونا وغیرہ۔
اس کے علاوہ سنٹینس کی نوعیت کو بیان کرتا ہے جسے کہ
سوال، اظہار، حکم، مشورہ
:بچوں کو کب کروائیں
بچوں کو انشائیہ جملے سکھانے کلاس ۱ یا ۲ سے ہی شروع کر دینے چائیے۔ انشائیہ جملے بچوں کو کروانے کے لیے کسی بھی طرح کے سادہ مضمون کا انتخاب
کریں جو بچوں کی عمر کے مطابق ہو اور اس کے علاوہ بچوں کی دلچسپی سے مطابق ہو۔
یہ پھر بچوں کی تعلیمی سطح کے مطابق ہوں۔ یہ سنٹینسز بچوں کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں کہ ان سے کس انداز میں بات کی جا رہی ہے۔